عوام کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت کسی صورت ختم نہیں کی جا رہی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سے اہم اجلاس منعقد۔ اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجدعلی شاہ، سی ای او پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، پاکستان اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے ڈاکٹر نور و دیگر افسران نے شرکت کی۔