Hospital Admission Process

نیا پاکستان صحت کارڈ کے تحت ہسپتال میں داخلے کا طریقہ کار

٭             اس پروگرام کے تحت آپ کو منتخب سرکاری و نجی ہسپتال میں داخلے کی صورت میں نیا پاکستان صحت کار ڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

٭             ہسپتال میں داخلے کیلئے جانے سے قبل یہ اطمینان کرلیں کہ آپ کے پا س نیا پاکستان صحت کارڈ، آپ کا اصل قومی شناختی کارڈ اور بچوں کے    داخلے کی صورت میں ان کا  ”ب فارم“  لازمی موجود ہو۔

٭             ان دستاویزات کے ساتھ ہمارے منتخب کردہ ہسپتالوں میں جن کی فہرست PHIMC کی ویب سائٹ پر موجودہے،  میں سے کسی بھی قریبی ہسپتال کا انتخاب کریں۔ وہاں پہنچنے پر اس پروگرام کا نمائندہ ہسپتال کے استقبالئے پر آپ کی رہنمائی کیلئے موجود ہوگا۔

٭             نمائندہ آپ کے قومی شناختی کارڈ کی جانچ کرے گا اور متعلقہ شعبے تک آپ کی رہنمائی کرے گا۔

نیا پاکستان صحت کارڈ سے مستفید ہونے کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ جلد بنوائیں اور اپنے تمام کوائف (مثلاً شادی، پیدائش، وفات وغیرہ) کے نادرا میں جلد از جلددرست اندراج کو یقینی بنائیں۔