سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی اپنے دفترمیں نمائندہ یونیسف پاکستان مسٹر عبداللہ اے فاڈل اور ان کے وفدسے ملاقات

٭ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری شعیب جدون،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،رجسٹراریونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجنیدرشید،پروفیسرطیبہ وسیم،ڈاکٹرعبدالرحمن،محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرسے ڈاکٹراحتشام الحق ودیگرموجودتھے۔
 
٭ یونیسف کے وفدمیں طاہرمنظورودیگرشامل تھے۔
 
٭ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اور نمائندہ یونیسف پاکستان مسٹر عبداللہ اے فاڈل کے درمیان پنجاب کے ہیلتھ کئیرسسٹم کے خدوخال اور مزیدبہتری بارے تبادلہ خیال ہوا۔
 
٭ نمائندہ یونیسف پاکستان مسٹرعبداللہ اے فاڈل نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی ہیلتھ کئیرسسٹم کی بہتری کیلئے خدمات کوسراہا۔
 
٭ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کااظہارخیال۔
 
٭ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں نمائندہ یونیسف پاکستان مسٹر عبداللہ اے فاڈل اور ان کے وفدکو خوش آمدیدکہتے ہیں۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی۔
 
٭ پنجاب کی عوام کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی۔
 
٭ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے پریونیسف کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی۔
 
٭ یونیسف کے تعاون سے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے سکولوں میں ٹریننگ پروگرام کاآغازکیاجائے گا۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی۔
 
٭ پنجاب میں 35لاکھ سے زائدعوام یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ذریعے سرکاری و نجی ہسپتالوں سے مفت علاج و معالجہ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی۔
 
٭ پنجاب کے تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں کے ذریعے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی24/7سہولت فراہم کررہے ہیں۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی۔
 
٭ نمائندہ یونیسف پاکستان مسٹر عبداللہ اے فاڈل کااظہارخیال۔
 
٭ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کی خدمات کوسراہتے ہیں۔مسٹرعبداللہ اے فاڈل۔
 
٭ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے یونیسف محکمہ صحت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔مسٹرعبداللہ اے فاڈل۔